اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایبٹ آباد کیلئے موبائل ٹاورز کی منظوری

Approval of mobile towers for Abbottabad

ایبٹ آباد کیلئے موبائل ٹاورز کی منظوری

ایبٹ آباد کے عوام کے لیے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے۔ سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے ایک اور عملی قدم اٹھاتے ہوئے، وزیراعظم پاکستان سے یو ایس ایف (یونیورسل سروس فنڈ) کے تحت موبائل ٹاورز کی منظوری حاصل کر لی ہے۔

یہ منظوری ان علاقوں کے لیے خاص طور پر حاصل کی گئی ہے جہاں انٹرنیٹ کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں یا پھر شدید مسائل کا سامنا ہے۔ اب ان شاء اللہ، ایبٹ آباد کے ان پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں موبائل ٹاورز نصب کیے جائیں گے جس سے انٹرنیٹ کی سہولیات عام عوام تک پہنچ سکیں گی۔ اس اقدام سے تعلیمی، معاشی اور سماجی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

سابق وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی نے ضلع ایبٹ آباد کے جن گاؤں کو شامل کیا گیا ہے اس میں گاؤں سموالہ بالا، گاؤں منڈریاں، گاؤں ستوڑہ ، گاؤں گھمبیر، لورہ ہزارہ، ماکول پائیں/دوماکی گلی، ماکول بالا نتھیاگلی، خانسپور، بیروٹ کلاں، بگلہ دروازہ شریف، کھن کلاں، پیخونکر ، گاؤں پائیاں، گاؤں مسینہ کلان، ککمنگ سیر گراں، گاؤں دارہ دلودلہ، جبری نذد بانڈی پہاڑ، گاؤں تھیسی حویلیاں، گاؤں نربیرن گلی، برتاڑہ گلی، گاؤں سبل ناڑائیں سربنہ، نملی میرہ ، گاؤں خان، گاوں ڈھوک دھمتور نذد ڈھوک الفت، گاوں خالوالہ، گاؤں نکگی ایبٹ آباد، گاؤں بٹنگی، گاؤں جنڈکہ، گاؤں کوٹھالہ شیروان، گاؤں پانڈو تھانہ، گاؤں شہیدآباد، گاؤں کھنڈا کھو، گاؤں کیگ ڑورہ، گاؤں کنگر بالا کوشامل کیا گیا ہے
ڈیجیٹل دنیا میں رابطے کی سہولیات اب بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہوتی جا رہی ہیں۔ ایسے میں جب طلباء آن لائن تعلیم، کاروباری حضرات ای-کامرس، اور عام شہری سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے دنیا سے جڑے رہنا چاہتے ہیں، انٹرنیٹ ایک بنیادی ضرورت بن چکا ہے۔

مرتضیٰ جاوید عباسی کی یہ کاوش نہ صرف قابلِ تحسین ہے بلکہ علاقے کے عوام کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل بھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے اور ایبٹ آباد کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

ان شاءاللہ یہ قدم عوام کی زندگیوں میں بہتری کا سبب بنےگا اور ایبٹ آباد ترقی کی نئی منازل طے کرےگا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481