اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پشاور کی ماں لیڈی ریڈنگ

پشاور کی ماں لیڈی ریڈنگ

پشاور کی ماں لیڈی ریڈنگ

تاریخ گواہ ھے کہ کچھ لوگ انسانیت کے لیے ایسا کام چھوڑ جاتے ہیں جو صدیوں یاد رکھا جاتا ھے۔ ایسی ہی ایک شخصیت تھیں لیڈی ریڈنگ، جنہوں نے پشاور کے لیے وہ کیا جو آج بھی لاکھوں دلوں میں زندہ ھے۔

1924 میں وہ پشاور سیر کے لیے آئیں۔ ان کے ساتھ ایک واقعہ پیش آیا – گھوڑے سے گر کر زخمی ہوئیں، اور جب علاج کے لیے قریبی اسپتال لایا گیا تو وہاں کی ناکافی سہولیات نے ان کے دل کو افسردہ کر دیا۔ پشاور جیسے تاریخی شہر میں معیاری طبی سہولتوں کی کمی انہیں بہت کھٹکی۔ وہ واپس دہلی گئیں اور اپنے شوہر ہندوستان کے اُس وقت کے وائسرائے لارڈ ریڈنگ کے ساتھ مل کر ایک بڑا قدم اٹھایا۔

انہوں نے ایک عظیم جذبے کے تحت پشاور میں جدید طبی سہولیات سے آراستہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی بنیاد رکھی۔ ایک ملین روپے کی خطیر رقم اور عوام کی طرف سے 52,000 روپے کے عطیات جمع کر کے پشاور کے عوام کو ایک ایسا تحفہ دیا جو آج بھی خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے اور معروف اسپتال کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال صرف ایک عمارت نہیں، بلکہ انسانیت ہمدردی اور خدمت کی ایک زندہ مثال ہے اور لیڈی ریڈنگ وہ عظیم خاتون تھیں جنہوں نے اپنے زخموں کو پشاور کے عوام کی شفا کا ذریعہ بنا دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481