اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت کا آپریشن مہادیو،جعلی مقابلے پھر شروع

بھارت کا آپریشن مہادیو،جعلی مقابلے پھر شروع

بھارت کا آپریشن مہادیو،جعلی مقابلے پھر شروع

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے نیا مذموم فوجی منصوبہ ’آپریشن مہادیو‘ شروع کر دیا۔ غیر قانونی طور پر زیر حراست پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں میں استعمال کرنے کا بھارتی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارت ’آپریشن مہادیو‘ کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی تحریکِ آزادی کو کچلنا چاہتا ہے، بھارت آپریشن مہادیو کی آڑ میں اندرون ملک سیاسی ساکھ بحال کرنا چاہتا ہے۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے فوری بعد بھی بھارتی فوج نے جعلی مقابلوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ 24 اپریل کو دو کشمیریوں کو غلطی سے بارڈر کراس کرنے پر جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا، بھارتی منصوبے کے تحت بھارتی جیلوں میں قید افراد کو مارنے کے بعد سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔پہلگام حملہ میں بھارت ملوث ہے،پی چدمبرم

 

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر بھارتی جیلوں میں 723 پاکستانیوں کی غیر قانونی قید کی تفصیلات بتا چکے ہیں، 56 پاکستانی بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی غیر قانونی اور جبراً حراست میں ہیں، ان 56 افراد کی تفصیلات بھی ڈی جی آئی ایس پی آر 29 اور 30 اپریل کو بتا چکے ہیں۔

 

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کو پہلے ہی سے ان افراد کی لاشوں اور پلانٹڈ ہتھیاروں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں، غیر قانونی حراست میں افراد کو دہشت گرد ظاہر کر کے پاکستان مخالف بیانات بھی دلوائے جا سکتے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے طور پر بدنام زمانہ ہے۔ آپریشن مہادیو بھارتی فوج کی جانب سے فیک انکاؤنٹرز کا تسلسل ہے، پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی ناکامی میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت مکمل طور بوکھلا چکا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481