اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 85 فیصد تک پہنچ گئی

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 85 فیصد تک پہنچ گئی

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 85 فیصد تک پہنچ گئی

پاکستان کے سب سے بڑے آبی ذخیرے تربیلا ڈیم کی پانی کی سطح اپنی انتہائی گنجائش کے 85 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ منگلا ڈیم بھی 56 فیصد بھر چکا ہے جہاں پانی کی سطح 1197 فٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ فیکٹ شیٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ تربیلا اور کالا باغ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ تیندوے کا دوسرا حملہ،دسویں جماعت کا طالب علم لہولہان

 

پی ڈی ایم اے نے رواں برس مون سون کے طوفانی اسپیلز کے باعث ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں جن کے مطابق مختلف حادثات میں 151 افراد جاں بحق اور 538 زخمی ہوئے جبکہ 209 گھروں کو نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کا پانچواں طوفانی اسپیل 28 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے جس کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔اسلام آباد،گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے میں پیشرفت

 

اتھارٹی نے دریاؤں کے پاٹ میں رہائش پذیر افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481