گدھے کا گوشت فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار،جیل منتقل
گرفتار غیر ملکی ملزم کو ڈیوٹی جج مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی استدعا پر عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔ اسلام آباد،گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے میں پیشرفت
فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ روز سنگجانی کی حدود سے 45 من گدھے کا گوشت برآمد کیا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق گدھوں کا گوشت پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کو فراہم کیا جاتا تھا، جبکہ گوشت اور کھالیں بیرونِ ملک برآمد کی جاتی تھیں۔
متعلقہ حکام کے مطابق اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ گدھے کا گوشت مقامی مارکیٹ میں فروخت کیا گیا ہو۔
