اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان خطے کے مستقبل کیلئے پرعزم ہے،فیلڈ مارشل

پاکستان خطے کے مستقبل کیلئے پرعزم ہے،فیلڈ مارشل

پاکستان خطے کے مستقبل کیلئے پرعزم ہے،فیلڈ مارشل

 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے کے محفوظ اور خوشحال مستقبل کیلئے پرعزم ہے، عالمی خطرات اور پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز کے دور میں باہمی فوجی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکا، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کی اعلیٰ فوجی قیادت نے شرکت کی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکا کا خیر مقدم کیا، یہ کانفرنس مضبوط ربط، محفوظ امن کے عنوان کے تحت منعقد ہوئی جس کا  مقصد سلامتی کے شعبے میں باہمی تعاون مضبوط بنانا ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے مقاصد میں تربیتی اقدامات بہتر بنانا اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون کا فروغ ہے۔

 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن،استحکام اور تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ درپیش چیلنجز کے تناظر میں اسٹریٹجک مکالمہ اور باہمی اعتماد انتہائی اہم ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے مندوبین نے امن ،خودمختاری برقرار رکھنے کےعزم کا بھی اعادہ کیا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481