اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

انوار الحق کا اٹامک انرجی کینسر ہسپتال مظفر آباد کا دورہ

انوار الحق کا اٹامک انرجی کینسر ہسپتال مظفر آباد کا دورہ

انوار الحق کا اٹامک انرجی کینسر ہسپتال مظفر آباد کا دورہ

وزیراعظوزیراعظم آزاد کشمیر کا اٹامک انرجی کینسر ہسپتال مظفر آباد کا دورہم آزاد کشمیر  چوہدری انوار الحق کا وفاقی حکومت کے تعاون سے نو تعمیر شدہ اٹامک انرجی کینسر ہسپتال مظفر آباد کا دورہ ،وزیراعظم نے اٹامک  انرجی کینسر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ،اور  ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل  این ایم  او  ڈاکٹر شازیہ فاطمہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بارے تفصیلی بریفنگ دی ،وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہسپتال میں کینسر کی مختلف اقسام کی تشخیص اور علاج کے لیے دستیاب جدید مشینری بارے بھی  بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر  چوہدری انوار الحق  نے کہا کہ اٹامک  انرجی  ہسپتال مظفرآباد خطے کے لیے وفاق کی جانب سے بہترین تحفہ ہے،  مستقبل میں مختلف اقسام کے کینسرز کی تشخیص اور بروقت علاج کے لیے اس ہسپتال کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا ، خواہش تھی آزاد کشمیر کی عوام کے لئے ایک بہترین کینسر ہسپتال قائم ہو ، ہسپتال کی ضروریات کے لیے محکمہ صحت آزاد کشمیر اٹامک انرجی ہسپتال مظفر آباد کو ہر ممکن آپریشنل تعاون فراہم کرے گا ۔ انہوں نےکہا کہ یہاں ہسپتال کا انفراسٹرکچر اور  سٹیٹ آف دی آرٹ مشینری دیکھ کر دلی خوشی ہوئی، صحت کے مسائل کا خاتمہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، 5.4ارب کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے  والا یہ ہسپتال کینسر جیسے مہلک  امراض  کے علاج معالجے میں کلیدی کردار ادا کرے گا ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481