مون سون بارش،موٹروے پولیس نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
محکمہ موسمیات کے مطابق 21 سے 25 جولائی تک ملک کے مختلف مقامات پر شدید بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔۔
ترجمان نیشنل ہائی ویز ان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران سڑکیں پھسلن کا شکار ہو جاتی ہیں
یہ بھی پڑھیں:۔ راول ڈیم میں پانی کی سطح کم، سپل ویز بند کر دئیے گئے
جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے لہذا غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاہم سفر کرنے کی صورت میں چند ہدایات :-
یہ بھی پڑھیں:۔کینجھر جھیل جانے والی بس کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق
1. رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں۔
2. گاڑی کی لائٹس اور وائپر درست حالت میں رکھیں۔
3. موبائل فون استعمال نہ کریں اور توجہ مکمل ڈرائیونگ پر رکھیں۔
4۔ پہاڑی علاقوں کی جانب سفر کرنے والے ڈرائیورز بالخصوص سیاح ڈرائیونگ میں زیادہ احتیاط بڑھتں ۔
5۔ کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے
آپ کی حفاظت، ہماری اولین ترجیح ہے
