اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امیدواروں کی فہرست بانی پی ٹی آئی سے چھپانے کا الزام

امیدواروں کی فہرست بانی پی ٹی آئی سے چھپانے کا الزام

امیدواروں کی فہرست بانی پی ٹی آئی سے چھپانے کا الزام

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ امیدواروں کی فہرست میں ردوبدل کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

کے پی قیادت نے 15 جولائی کو سینیٹ امیدواروں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کو بھجوائی، بیرسٹر گوہر، بیرسٹر سیف اور پارٹی قیادت نے کے پی قیادت کی فہرست بانی تک نہیں پہنچائی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی نوٹیفکیشن کے مطابق 7 ناموں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کو بھجوائی گئی، جنرل سیکریٹری کے پی علی اصغر خان نے فہرست مرکزی قیادت تک پہنچائی تھی۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ مخصوص نشستوں پر حلف برداری عدالت میں چیلنج

 

کے پی قیادت کی جانب سے دی گئی فہرست میں مرزا آفریدی کا نام شامل نہیں تھا۔ سات ناموں میں مراد سعید، عرفان سلیم، فیصل جاوید اور خرم ذیشان شامل تھے، صوبائی تنظیم کی جانب سے دی گئی فہرست میں اظہر مشوانی کا نام شامل کیا گیا تھا، صوبائی قیادت کی فہرست میں ٹیکنوکریٹ سیٹ پر نور الحق قادری اور اعظم سواتی کا نام شامل تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی تنظیم کی فہرست کی جگہ نئے ناموں پر بیرسٹر سیف نے مشاورت کی۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔پی ٹی آئی کے 4 ناراض امیدوار سینٹ الیکشن سے دستبردار

 

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکریٹری علی اصغر خان کا کہنا ہے کہ صوبائی تنظیم کی جانب سے ایک فہرست مرتب کی گئی تھی، ہمیں توقع تھی ہماری فہرست بانی پی ٹی آئی تک پہنچائی جائے گی، ہماری فہرست نہیں پہنچی لیکن تنظیم کی خواہش تھی کہ پارلیمانی بورڈ بنائیں، بطور صوبائی قیادت ہم نے ضلعی و صوبائی تنظیم سے مشاورت کے بعد چند نام دیے تھے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مؤقف دیا کہ میں نے نہ ہی نام تبدیل کیے نہ ہی اس فہرست کو چھپایا۔

اس حوالے سے بیرسٹر سیف سے مؤقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم ان کی جانب سے جواب نہیں دیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481