اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خیبر پختونخوا اسمبلی،مخصوص نشستوں پر25ارکان نے حلف اٹھا لیا

Khyber Pakhtunkhwa Assembly: 25 members take oath on specific seats

خیبر پختونخوا اسمبلی،مخصوص نشستوں پر25ارکان نے حلف اٹھا لیا

 

مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی تقریب حلف برداری میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سینیٹ کے منتخب 25اراکان سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں امیر مقام ، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد،مولانا لطف الرحمان، صدر محمد علی باچا، رضا اللہ چغرمٹی، ایم پی اے ملک طارق ،ایم پی جلال خان شریک ہوئے۔

 

نو منتخب اراکین میں 9 جے یو آئی ،مسلم لیگ ن کے 8 اور پیپلز پارٹی کے 5 ممبران نے بطور رکن خیبرپختونخوا اسمبلی حلف اٹھایا۔

 

مخصوص نشست پر عوامی نیشنل پارٹی کے 2 اور پی ٹی آئی پی کے ایک رکن نے حلف لیا، 25 مخصوص نشستوں میں سے 21 خواتین اور 4 اقلیت کے شامل ہیں، جے یو آئی کی 7 خواتین اور 2 اقلیتی اراکین نے حلف اٹھا لیا، مسلم لیگ نون کی 7خواتین اور ایک اقلیتی رکن نے بطور رکن صوبائی اسمبلی حلف اٹھالیا۔

 

اسی طرح پیپلز پارٹی کی 4 خواتین اور ایک اقلیتی رکن نے حلف لیا عوامی نیشنل پارٹی کی دو اور پی ٹی آئی پی کی 1 خاتون رکن نے بطور رکن صوبائی اسمبلی حلف لیا۔

 

واضح رہے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کی حلف برداری نہ ہونے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے اعلامیہ جاری کیا تھا جبکہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے گورنر خیبر پختونخوا کو حلف برداری کیلئے نامزد کردیا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481