اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مون سون بارشیں، 24 گھنٹے میں مزید 15 جاں بحق

مون سون بارشیں، 24 گھنٹے میں مزید 15 جاں بحق

مون سون بارشیں، 24 گھنٹے میں مزید 15 جاں بحق

 

پنجاب کے کئی شہر پانی پانی ہوگئے، سڑکوں کی بندش سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

چکوال میں چارسوتئیس ملی میٹربارش نے تباہی پھیردی، کئی دیہات میں خشکی کانام ونشان نہ بچا جبکہ بپھرا ریلا سڑکیں اور پل بہا کرلے گیا۔

رینالہ خورد میں چھت گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ باپ اور 2 بچوں سمیت چارافراد زخمی ہوگئے، بھوآنہ میں بھی ایک شخص جان سے گیا، پتوکی، رائے ونڈ اور منچن آباد میں 14 افرادزخمی ہوگئے۔

دنیا پور، فیروز والا اور حافظ آباد میں کرنٹ نے 3 زندگیوں کے چراغ بجھادیے جبکہ 10 سالہ بچہ سیم نالے میں گر کرجاں بحق ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین جیل کی دیوار گرنے سے بارش کا پانی قیدی بیرکوں تک پہنچ گیا، ملکوال ریلوے کالونی میں متعدد کوارٹرز کی دیواریں گرگئیں، دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، ننکانہ صاحب میں 3 دیہات کازمینی رابطہ کٹ گیا۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔حسنین اختر نے ورلڈ انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

 

جہلم میں پاک فوج اور ریسکیو اداروں نے 498 افراد کو ریسکیو کرلیا، گزشتہ روز سیلابی ریلے میں بہنے والے پولیس اہلکار کی لاش بھی مل گئی۔

این ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں میں مزید 15 اموات کی تصدیق کردی، ملک میں مجموعی ہلاکتیں 193 ہوگئیں جبکہ سب سے زیادہ 114 افراد پنجاب میں جاں بحق ہوئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں مون سون کا نیاسسٹم 20 جولائی سے انٹری دے گا، سندھ میں ہفتے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔حمیرا اصغر کے جسم سے لیے گئے نمونوں کی رپورٹ سامنے آگئی

راولپنڈی میں گزشتہ روز طوفانی بارشوں نے سیلابی صورتحال پیدا کیے رکھی، شہر کے مختلف علاقوں میں 4 افراد برساتی نالوں میں ڈوب گئے، جن میں سے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جس میں 7سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

ندی نالوں میں طغیانی کے باعث انتظامیہ نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کی جبکہ نالہ لئی بھی پانی سے بھر گیا۔ طوفانی بارش سے 20 دیہات کا اڈیالہ روڈ سے رابطہ منقطع ہوگیا، کئی گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں۔

شہریوں نے انتطامیہ سے اپیل کی ہے کہ موثراقدامات کے ساتھ ساتھ برساتی نالوں کی صفائی یقینی بنائی جائے تاکہ بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔

پولیس نے شہریوں کوندی نالوں کے قریب جانے سے منع کردیا، ورنہ خلاف ورزی بھی سخت ایکشن کا سامنا کرنے پڑے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481