اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حمیرا اصغر قتل کیس میں بڑے انکشافات ہونے لگے

حمیرا اصغر قتل کیس میں بڑے انکشافات ہونے لگے

حمیرا اصغر قتل کیس میں بڑے انکشافات ہونے لگے

ذرائع کے مطابق تفتیشی حکام نے اداکارہ حمیرا اصغر کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی حاصل کرلیں، حمیرا کے زیر استعمال میں نجی بینک (ایچ بی ایل) میں کرنٹ اکاؤنٹ تھا، بینک میں 3 لاکھ 98 ہزار سے زائد رقم موجود ہے۔

پولیس کے تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ حمیرا اے ٹی ایم سے کبھی 25 اور کبھی 50 ہزار نکلواتی تھی، ماڈل کی ٹرانزیکشز سے لگتا ہے وہ شدید مالی پریشانی کا شکار نہیں تھی، اداکارہ کے دیگر بینک اکاؤنٹ کی چھان بین کے لیے خط لکھا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق حمیرا کے گھر سے کسی قسم جیولری کا نہ ملنا ایک نقطہ ہے، نقد رقم اور کسی قسم کے زیور کا نہ ملنے کو بطور ایک اہم نقط تفتیش کا حصہ بنایا گیا ہے، حمیرا اصغر کے زیر استعمال ایک ایپل فون بھی غائب ہے، موبائل فون ان کے زیر استعمال تھا یہ نہیں اس کے شواہد نہ ملے مزید مختلف زاویوں سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، تحقیقاتی جلد رپورٹ بنا کر اعلی حکام کے حوالے کرے گی۔

خیال رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس (ڈی ایچ اے) کے ایک کرائے کے فلیٹ سے ملی تھی، جہاں وہ 2018 سے مقیم تھیں۔

پولیس اور ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی لاش تقریباً 10 ماہ پرانی تھی اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ان کی موت اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوئی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481