اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہزار گنجی میں بم دھماکا،3 خواتین زخمی

ہزار گنجی میں بم دھماکا،3 خواتین زخمی

ہزار گنجی میں بم دھماکا،3 خواتین زخمی

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں مری کیمپ کے قریب موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کا زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 3 راہگیر خواتین زخمی ہوگئیں۔

 

پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک سے ڈیڑھ کلو گرام تک دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، اور اسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔قلات میں مسافر کوچ پر فائرنگ سے 3 مسافر جاں بحق

 

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ دہشتگردوں نے ہمیں کس بات کی سزا دی؟

 

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حکام بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کا ہدف واضح نہیں ہو سکا، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام پہلوؤں سے واقعے کی جانچ کر رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481