اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مظفرآباد میں غیرت کے نام پر قتل

مظفرآباد میں غیرت کے نام پر قتل

مظفرآباد میں غیرت کے نام پر قتل

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں میاں بیوی کو گھر میں گھس کر قتل کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح ساڑھے پانچ بجے دولت کالونی، اپر چھتر میں پیش آیا جب مقتولہ آمنہ بی بی کے سابق شوہر آفتاب احمد خان کے چھوٹے بھائی شہباز احمد خان (ساکن چمنکوٹلی نواب خان حال سنڈگلی، زیرتعلیم راولپنڈی) نے گھر میں داخل ہو کر پستول سے فائرنگ کر کے میاں بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ژوب میں 9 مسافروں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

 

آمنہ بی بی کی 14 سالہ بیٹی آنسہ نے پولیس کو بتایا کہ ان کے والد آفتاب احمد خان گزشتہ برس انتقال کر گئے تھے جبکہ والدہ نے گزشتہ ماہ احتشام قریشی سے دوسری شادی کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:۔سردار فہیم قتل کیس کا معمہ چند روز میں حل

 

تھانہ سیکریٹریٹ کے ایس ایچ او جاوید گوہر کے مطابق مفرور قاتل کی گرفتاری کے لیے پولیس متحرک ہے جبکہ دونوں میاں بیوی کے نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سی ایم ایچ منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس نے اپنی رپورٹ میں شبہ ظاہر کیا ہے کہ قتل کی بظاہر وجہ مقتولہ کی دوسری شادی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481