اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گورنر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلاسکتا ہے، الیکشن کمیشن

گورنر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلاسکتا ہے، الیکشن کمیشن

گورنر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلاسکتا ہے، الیکشن کمیشن

سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے پی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ 2 جولائی 2025 کو خواتین اور غیر مسلموں کیلئے مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ ان ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا اس لیے وہ نہ اسمبلی اجلاس میں حصہ لے سکتے ہیں نہ ہی ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

 

خط میں کہا گیا کہ صوبے میں سینیٹ انتخابات 21 جولائی کو ہونے ہیں، اسپیکر کو منتخب ارکان سے حلف لینے کی درخواست کی گئی تھی، مگر اسپیکر نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اسمبلی اجلاس جاری نہیں ہے اور وہ اجلاس طلب نہیں کرسکتے۔

 

یہ بھی پڑھیں: گوہر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اختلافی بیانات سے منع کر دیا

 

خط میں لکھا گیا کہ آئین کے آرٹیکل109 کے مطابق گورنر کو اختیارحاصل ہے کہ وہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس اپنی صوابدید پر طلب کرے۔آرٹیکل 105 میں درج ہے کہ گورنر اپنی آئینی ذمہ داریاں وزیراعلیٰ یا کابینہ کی مشاورت سے ادا کرے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں:پی اے آرسی کے چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی گرفتار

 

خط میں مزیدکہا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ 27 مارچ 2024 کے ایک فیصلے میں اپنی رائے دے چکی ہے کہ صوبائی حکومت اسمبلی اجلاس کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ابھی تک وزیراعلیٰ کی طرف سے اسمبلی اجلاس بلانے کی ایڈوائس نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانا ہے۔ ان ارکان نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنا ہے۔ وزیراعلی جلد اسمبلی اجلاس کی ایڈوائس بھیجیں تا کہ یہ ارکان حلف اٹھا سکیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481