بانی ایم کیو ایم الطاف شدید بیمار،اسپتال منتقل
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین شدید علیل اور لندن کے اسپتال میں داخل ہیں، جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔واضح رہے کہ الطاف حسین ایم کیو ایم کے بانی ہیں، جسے پہلے مہاجر قومی موومنٹ کے نام سے جانا جاتا تھا، انہوں نے اردو بولنے والوں کی نمائندگی کے لیے ایک سیاسی جماعت کا آغاز کیا، الطاف حسین اس وقت لندن میں مقیم ہیں، جہاں وہ 1992 سے خود ساختہ جلاوطنی کاٹ رہے ہیں،
بعد ازاں انہیں برطانوی شہریت مل گئی تھی، لندن سے الطاف حسین نے سیاست میں فعال کردار ادا کیا، وہ باقاعدگی سے کراچی میں اپنے کارکنان سے خطاب کرتے تھے۔لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے سینئر رہنما مصطفی عزیزآبادی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ ایم کیو ایم کے بانی و قائد الطاف حسین کو شدید علالت کے باعث لندن کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔انہوں نے عوام سے ایم کیو ایم کے بانی کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی
