اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اے این پی رہنما مولانا خان زیب فائرنگ سے جاں بحق

اے این پی رہنما مولانا خان زیب فائرنگ سے جاں بحق

اے این پی رہنما مولانا خان زیب فائرنگ سے جاں بحق

پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ خار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اے این پی رہنما مولانا خان زیب پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ وہ اپنی دیگر ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہو گئے تھے۔ مولانا خان زیب دوران علاج جاں بحق ہو گئے۔

اے این پی رہنما مولانا خان زیب امن مارچ کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے مولانا خان زیب کے ایک ساتھی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

عوامی نیشنل پارٹی نے واقعے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔ اے این پی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا کہ تین روز تک پارٹی کی تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481