اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

افغان طالبان اور بھارت کے درمیان گٹھ جوڑ بے نقاب

افغان طالبان اور بھارت کے درمیان گٹھ جوڑ بے نقاب

افغان طالبان اور بھارت کے درمیان گٹھ جوڑ بے نقاب- سابق افغان جنرل نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کا انکشاف کر دیا۔

ذرائع کے مطابق افغان فوج کے سابق ڈائریکٹر ملٹری انٹیلیجنس اور سپیشل آپریشنز فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید سمیع سادات نے کہا کہ افغان طالبان بھارت سے مالی امداد لے کر پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

سابق جنرل سمیع سادات نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان پاکستان مخالف گروہوں کو سپورٹ کرتے ہیں، افغان طالبان کے بھارت سے قریبی تعلقات قائم ہیں، طالبان کو بھارت سے مالی امداد ملتی ہے، جو فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو دی جاتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان اُن گروہوں کوفنڈنگ کرتے ہیں جو پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں۔

سابق افغان جنرل کا یہ اعتراف وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کی تصدیق کی ہے کہ افغان طالبان بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

افغان جنرل کا بیان پاکستان کے مؤقف کی تصدیق ہے کہ خطے میں دہشتگردی افغان طالبان اور بھارت کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481