اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

رانا ثنا اللہ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

رانا ثنا اللہ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

رانا ثنا اللہ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات-مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر وفود کی سطح پر تفصیلی ملاقات کی۔بدھ کو وزارت امور کشمیر و سیفران کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے وفد میں وفاقی وزیر امور کشمیر و سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام اور صوبائی جنرل سیکریٹری مرتضی جاوید عباسی شامل تھے۔جے یو آئی کے وفد میں سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمان، سینیٹر کامران مرتضی، سینیٹر مولانا عطا الرحمان اور مولانا اسعد محمود شریک ہوئے۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481