اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ

چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ

چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ-ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان فضائی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ کو پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فضائی قوت اور آپریشنل ہم آہنگی کےشعبوں پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 

لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری اور جدید صلاحیتوں کو سراہا اور "ملٹی ڈومین آپریشنز” میں پی اے ایف کی مربوط حکمتِ عملی کو جدید فضائی جنگ کا نمونہ قرار دیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے تجربے سے سیکھنے میں پی ایل اے ایئر فورس کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ نے پاک فضائیہ کی قیادت کی پیشہ وارانہ مہارت اور بصیرت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ نےحالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاک فضائیہ کے پائلٹس کا جرأت، نظم و ضبط سے رسپانس قابلِ تقلید مثال ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات پاک چین تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاس ہے، یہ شراکت داری باہمی تعاون اور جدت پر مبنی اشتراک کےذریعے نئی بلندیوں کی طرف گامزن ہے۔

 

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481