اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خودکشی کرنے والی لڑکی کو ترمٹھیاں کے نوجوانوں نے بچا لیا

خودکشی کرنے والی لڑکی کو ترمٹھیاں کے نوجوانوں نے بچا لیا

خودکشی کرنے والی لڑکی کو ترمٹھیاں کے نوجوانوں نے بچا لیا

رپورٹ. (امتیاز شاہین عباسی)

تفصیلات کے مطابق آج سرکل بکوٹ کے تاریخی مقام اور پاکستان کشمیر کے حسین سنگم کوہالہ پرانے پل کے پاس سے ایک نوجوان لڑکی نے دریا میں کود کر خود کشی کی کوشش کی مگر موقع پر موجود ترمٹھیاں کے دو دلیر نوجوانوں ( ھمزہ سلیم ولد سلیم سکنہ باسیاں مقیم ترمٹھیاں اور ببلی ولد ظہراب سکنہ ترمٹھیاں) نے اپنی جان پر کھیل کر دوشیزہ کو دریا کی بے رحم موجوں کا نوالہ بننے سے بچا لیا اور اسے بحفاظت پولیس چوکی گجر کوہالہ کے اہلکاروں کے حوالے کیا۔

نوجوان ھمزہ سلیم جو پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور ہیں اور کیری ڈبہ چلاتے ہیں، انہوں نے اس لڑکی کی جان بچانے کے لیے گہری کھائی میں چھلانگ لگا دی اور لڑکی کو بپھرے ہوئے دریا میں مکمل طور پر ڈوبنے سے بچالیا۔
ببلی ولد ظہراب جو پیشے کے لحاظ سے چوکیدار ہیں اور ترمٹھیاں بازار کی چوکیداری پر مامور ہیں نے بھی لڑکی کو ریسکیو کرنے میں ان کی بھرپور معاونت کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481