اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پشاور:گھر میں آتشزدگی،4 افراد زندہ جل گئے

پشاور:گھر میں آتشزدگی،4 افراد زندہ جل گئے

پشاور:گھر میں آتشزدگی،4 افراد زندہ جل گئے

 

پشاور ، کوچی بازار میں گھر میں خوفناک آتشزدگی سے دو خواتین سمیت  چار افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 

دوافراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے

 

آتشزدگی سے جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی بھی شامل ہیں،

 

آگ بجھانے کے دوران2 فائر فائٹرز کی بھی حالت غیر ہوگئی، آگ پر قابو پانے کے عمل میں ریسکیو کی 6 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق کولنگ کا عمل جاری رہا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

 

کوچی بازار پشاور میں آتشزدگی کے بڑے واقعے کے بعد، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخواہ جناب شاہ فہد (PAS) نے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن جناب حسن داد خان کے ہمراہ رات گئے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کا دورہ کیا۔
انہوں نے فائر فائٹنگ آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے ریسکیو اہلکاروں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور اسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ اہلکاروں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481