اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چاروں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری

چاروں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری

چاروں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری

وزرات قانون و انصاف نے ملک کی چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔

ملک کی چاروں ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹسز کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیا گیا، صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشنز جاری کیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عتیق شاہ پشاور ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس ہوں گے، جسٹس روزی خان کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا ہے، جسٹس محمد جنید غفار کا بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نوٹی جاری ہوا ہے۔

اسی طرح جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کا بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

خیال رہے کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے چاروں ججز کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی نامزدگی کی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481