اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سرکل بکوٹ کے لئے ایک اور نمایاں اعزاز

Another notable honor for Circle Book سرکل بکوٹ کے لئے ایک اور نمایاں اعزاز

سرکل بکوٹ کے لئے ایک اور نمایاں اعزاز

رپورٹ.. (امتیاز شاہین عباسی)

سرکل بکوٹ کی سرسبز وادی باسیاں نے ایک اور تاریخی تعلیمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ باسیاں کے ہونہار نوجوان یحییٰ سفیر عباسی نے برطانیہ کی مشہور مڈل سیکس یونیورسٹی سے ایم ایس سی کمپیوٹر سائنس کی ڈگری امتیازی نمبروں کے ساتھ حاصل کر کے نہ صرف اپنے خاندان، بلکہ پورے علاقے اور پاکستان کا نام فخر سے بلند کر دیا ہے۔

یحییٰ سفیر عباسی نے اپنی ابتدائی تعلیم سید احمد شہید اکیڈمی بیروٹ سے حاصل کی، بعد ازاں آرمی پبلک اسکول مری سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیا اور پھر COMSATS یونیورسٹی ایبٹ آباد سے بی سی ایس کی ڈگری حاصل کر کے اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ کا رخ کیا۔

حال ہی میں شمال مغربی لندن کے علاقے ہنڈن میں مڈل سیکس یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن کی پروقار تقریب میں یحییٰ کو ایم ایس سی کمپیوٹر سائنس کی ڈگری عطا کی گئی، جو ان کی محنت، لگن اور علمی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یحییٰ کی اس نمایاں کامیابی پر علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اہلِ علاقہ، اساتذہ، رشتہ دار اور سوشل میڈیا پر نوجوان نسل کی بڑی تعداد اس کامیابی کو مثالی کامیابی قرار دے رہی ہے اور یحییٰ کو خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف باسیاں بلکہ پورے سرکل بکوٹ کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے کہ اگر عزم، محنت اور مقصد صاف ہو تو دنیا کی کوئی طاقت کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481