عمران خان اور پی ٹی آئی میں فاصلہ ہے، عرفان صدیقی
عرفان صدیقی نے کہا کہ جتنی ملاقاتیں بانی پی ٹی آئی کی ہوئی ہیں، اتنی دوسرے قیدیوں کی نہیں ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور بانی میں فاصلہ ہے فیصلہ سازی کافقدان ہے، پارٹی کے پاس کوئی ایجنڈ نہیں، یہ کوئی فیصلہ کرتے ہیں بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں میں یہ نہیں مانتا۔
یہ بھی پڑھیں:۔ حماس کی قید سے رہاامریکی فوجی کی ٹرمپ سے ملاقات
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے ایک دوسرے پر اعتماد کرنا سیکھیں، ہم کسی کی کوئی سیٹیں چھیننے کی خواہش نہیں رکھتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں تصور نہیں کرسکتے احتجاج کہاں چلا گیا ہے، فرنیچر مائیک توڑا گیا ہے۔ اسپیکر کو لامحدود اختیارات حاصل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے 10 افراد جاں بحق
عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سیٹیں ختم نہیں کر سکتے اس لیے الیکشن کمیشن گئے، ان کے اقدام سے ایک میسیج ضرور گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اتنا سمجھیں کہ یہ کوئی ڈی چوک نہیں، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہیں مل سکیں یہ ایک قانونی مسئلہ ہے۔
ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ کے پی حکومت ختم کرنے کی کوئی بات نہیں،وہاں نمبر گیم بھی پورا نہیں،
اگر پی ٹی آئی کے اندر سے بغاوت ہوتی ہے تو ان کا اپنا مسئلہ ہے۔
