شمالی وزیرستان،سکیورٹی خدشات،میٹرک کے پرچے ملتوی
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرک کے پرچے ملتوی ہو گئے ۔بنوں بورڈ کے چیئرمین کے مطابق سکیورٹی خدشات کی وجہ سے جماعت نہم اور دہم کے پرچے ملتوی کردیئے گئے ۔ان کے مطابق باقی تمام پرچے ہو چکے ہیں صرف دو پرچے باقی ہیں۔شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے منسوخ کئے گئے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
