اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دیول بازار میں بڑی واردات،4 کروڑ کے زیورات چوری

دیول بازار میں بڑی واردات،4 کروڑ کے زیورات چوری

دیول بازار میں بڑی واردات،4 کروڑ کے زیورات چوری

کے پی کی سرحد پر واقع مری کے آخری قصبے دیول کے بازار میں جیولرز شاپ پر چوری کی بڑی واردات میں چار کروڑ روپے کا زیور چرا لیا گیاجبکہ منظم انداز میں واردات کرنے والے چور بارہ لاکھ روپے کیش بھی لے گئے۔

دیول بازار میں بڑی واردات،4 کروڑ کے زیورات چوری

دیول بازار میں بڑی واردات،4 کروڑ کے زیورات چوری

 

مدینہ جیولرز کے مالک کو غشی کے دورے پڑنے جبکہ دیول بازار کے تاجر سراپا احتجاج بن گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ مری کی تاریخ کی سب سے بڑی واردات ہے جس میں ملزمان نے رات کو نہایت مہارت سے سیڑھی لگا کر دکان کی عقبی جانب سے نقب لگائی اور سوا کلو گرام کے قریب زیورات کے علاوہ تقریباً 12 لاکھ روپے نقدی بھی لے اڑے۔واردات کا شکار ہونے والی مدینہ جیولرز کا مالک صبح دکان کھولنے پہنچا تو اسے چوری کا علم ہوا جس پر بازار کے تمام تاجر جمع ہو گئے اور خاقان عباسی روڈ دیول بازار سے بند کر کے احتجاج شروع کر دیا جس کے نتیجے میں مری سے آزاد کشمیر آنے اور جانے والا ٹریفک معطل ہو گیا۔

 

تاجروں کا یہ احتجاج دو سے تین گھنٹے جاری رہا۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ پولیس نے تسلی بخش کارروائی نہ کی اور نقصان کا ازالہ نہ کیا گیا تو مری اور آزاد کشمیر کے درمیان دونوں شاہراہوں کو بند کر دیا جائے گا۔

 

بعد ازاں اے ایس پی مری اور ایس ایچ او کے ہمراہ پولیس ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور موقع سے فرانزک شواہد جمع کئے۔دیول بازار کے تاجروں اور انجمن تاجران مری کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر پولیس نے مسروقہ مال برآمد نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اور تمام تر حالات کی ذمہ دار مری کی انتظامیہ ہوگی۔

 

دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانزک شواہد کی چھان بین میں دو ہفتے کا وقت درکار ہو گا تاہم اس دوران دستیاب شواہد کی بنیاد پر ملزمان کی گرفتاری کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔واضح رہے کہ دیول بازار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے آبائی گاؤں میں واقع ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481