اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پشاور،کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور ہینڈلر سمیت ہلاک

پشاور،کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور ہینڈلر سمیت ہلاک

پشاور،کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور ہینڈلر سمیت ہلاک

پشاور میں ایک کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور اس کے ہینڈلر کو ہلاک کر دیا گیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق افغانستان ننگر ہار کے رہائشی خودکش حملہ آور منیر احمد اور ان کے ہینڈلر کو آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی سے وابستہ دہشت گرد حساس تنصیب پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے، ہلاک خودکش حملہ آور کے ہینڈلر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران خودکش جیکٹ، ایک عدد ایس ایم جی اور پستول برآمد ہوا ہے۔

واقعے کا مقدمہ درج کر کے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ منیر احمد نامی خودکش حملہ آور کا نومبر 2024ء سے سراغ لگا رہے تھے۔

ہلاک دہشت گرد خوست افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوا تھا، آپریشنل ٹیم نے فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں خوارج کو ہلاک کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481