چین نے پاکستان کا 3ارب 40 کروڑ ڈالرز کا قرضہ رول اوورکردیا
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق قرضہ رول اوور کرنے کے بعد پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق چین نے اسٹیٹ بینک کے پاس 3 سال سے جمع 2.1 ارب ڈالرز رول اوور کیے ہیں، چین نے مزید 1.3 ارب ڈالرز کا کمرشل قرض رول اوور کیا ہے۔
مشرقِ وسطیٰ کے کمرشل بینک سے 1 ارب ڈالرز موصول ہوئے ہیں، کثیر جہتی ذرائع سے 50 کروڑ ڈالرز مزید موصول ہوئے ہیں۔
رول اوور اور نئے کمرشل قرض ملنے سے ملکی زرِمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالرز ہو جائیں گے۔
7 ارب ڈالرز بیل آؤٹ پروگرام سے پاکستانی معیشت کو استحکام ملا ہے۔
