اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیلڈ مارشل کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ

فیلڈ مارشل کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ

فیلڈ مارشل کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا جہاں  ان کو سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے  بنوں گیریژن کے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

 

فیلڈ مارشل کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ

فیلڈ مارشل کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ

 

 

آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں میں زخمیوں کی عیادت بھی کی،آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز کے عزم، بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے  بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی جرأت کو سراہا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیرنے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے،دہشت گردوں، سہولت کاروں اور مددگاروں کو ہر قیمت پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،

 

فیلڈ مارشل کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ

فیلڈ مارشل کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ

دہشتگردی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔  ان کا کہنا تھا کہ کسی بے گناہ پاکستانی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان کی داخلی سلامتی کو کمزور کرنے کی ہر کوشش کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔   آرمی چیف نے خیبرپختونخوا پولیس سمیت سول اداروں کی صلاحیت بڑھانے پر زور دیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مضبوطی کے لیے آرمی کی مکمل معاونت کا اعادہ کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481