اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

6 لاکھ سالانہ تک تنخواہ دار ٹیکس سے مستثنیٰ قرار

6 لاکھ سالانہ تک تنخواہ دار ٹیکس سے مستثنیٰ قرار

6 لاکھ سالانہ تک تنخواہ دار ٹیکس سے مستثنیٰ قرار

فنانس بل کے مطابق 6 سے 12 لاکھ تک تنخواہ لینے والے افراد 6 لاکھ سے اوپر رقم پر 1 فیصد ٹیکس ادا کریں گے، دوسرے سلیب میں تنخواہ دار طبقے پر 1 فیصد انکم ٹیکس 6 لاکھ سے زائد رقم پر عائد ہو گا۔

12 سے 22 لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ لینے والے 6 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس اور 11 فیصد ٹیکس دیں گے، تیسرے سلیب میں تنخواہ دار طبقے پر 11 فیصد انکم ٹیکس کا اطلاق 12 لاکھ سے زائد رقم پر ہو گا۔

22 سے 32 لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ پر 1 لاکھ 16 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس اور 23 فیصد انکم ٹیکس ہو گا، چوتھے سلیب میں تنخواہ دار طبقے پر 23 فیصد انکم ٹیکس کا اطلاق 22 لاکھ سے زائد رقم پر ہو گا۔

32 سے 41 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ پر 3 لاکھ 46 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس اور 30 فیصد انکم ٹیکس ہو گا، پانچویں سلیب میں تنخواہ دار طبقے پر 30 فیصد انکم ٹیکس کا اطلاق 32 لاکھ روپے سے زائد رقم پر ہو گا۔

41 لاکھ روپے سے اوپر سالانہ تنخواہ لینے والوں کو 6 لاکھ 16 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس، 35 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہو گا، چھٹے سلیب میں تنخواہ دار طبقے پر 35 فیصد انکم ٹیکس کا اطلاق 41 لاکھ روپے سے زائد رقم پر ہو گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481