Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب،بارشوں سے مختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق

پنجاب،بارشوں سے مختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق

پنجاب،بارشوں سے مختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق

ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق اوکاڑہ میں بستی ریاض آباد میں چھت گرنے سے 5 سالہ دعا فاطمہ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔
اوکاڑہ، دیپال پور چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ شیخ بستی کچن گرنے سے ایک لڑکی زخمی اور اڈا گیمبر میں چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔
جہلم، سوہاوہ میں ایک شخص برساتی نالے میں ڈوب گیا اور 2 زخمی ہوئے، ریسیکیو عملے کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔
خانیوال کے علاقے کوٹ برکت علی میں آسمانی بجلی سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ بہاولنگر، بورے والا میں چھت گرنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
فیصل آباد کے نواحی گاؤں جڑانوالہ 240 موڑ اور پیپل کالونی میں چھت گرنے سے ایک، ایک شخص زخمی ہوا۔ ساہیوال کے نواحی گاؤں میں چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے۔
منڈی بہاوالدین، ملکوال میں 2 بچے الیکٹرک شاک سے زخمی ہوئے۔ قصور، کوٹ پیراں اور تلونڈی میں چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے۔ چنیوٹ، لالیاں میں چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مری میں بارش کے دوران ہائی ایس وین اور ٹینکر میں ٹکر کے باعث 5 افراد زخمی ہوئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481