اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست پاش پاش ہوگئی

ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست پاش پاش ہوگئی

ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست پاش پاش ہوگئی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست پاش پاش ہوگئی۔

اپنے خطاب میں آیت اللّٰہ خامنہ کا کہنا تھا کہ امریکا اس جنگ میں اس لیے داخل ہوا کہ اسے لگا اگر وہ ایسا نہ کرتا تو اسرائیل مکمل تباہ ہوجاتا، امریکا کو اس جنگ سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ صہیونی ریاست کے خلاف فتح پر ایرانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، بلند بانگ دعوؤں کے باوجود ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست پاش پاش ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، 9 کروڑ نفوس پر مشتمل قوم متحد، ایک آواز، شانہ بشانہ کھڑی ہو کر افواج کی حمایت میں پیش پیش رہی۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی قوم نے اپنے ممتاز کردار کا مظاہرہ کیا، ایرانی قوم نے دنیا کو دکھا دیا کہ جب وقت آئے تو یہ قوم ایک آواز بن کر اُبھر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی افواج اسرائیل کے کثیر سطح کے دفاعی نظام کو توڑنے میں کامیاب رہی۔

آیت اللّٰہ خامنہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا لیکن وہ کچھ زیادہ حاصل نہیں کرسکا، امریکی صدر ٹرمپ شومین شپ چاہتے تھے، ایران کے خلاف جارحیت کرنے والوں کو آگے بھی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481