اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جنگ میں ایران نے اسرائیل کی بہت مار لگائی،ٹرمپ

جنگ میں ایران نے اسرائیل کی بہت مار لگائی،ٹرمپ

جنگ میں ایران نے اسرائیل کی بہت مار لگائی،ٹرمپ

 

نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں نیٹو اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائلوں نے اسرائیل میں کافی تباہی مچائی، بہت عمارتیں تباہ کیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات پر میڈیا رپورٹس کو بھی مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آئی کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس لیک کی تحقیقات کررہے ہیں، پکا یقین ہے فردو میں سب کچھ ختم ہوچکا ہے

سی این این، ایم ایس این بی سی اور نیو یارک ٹائمز ایک گند ہیں، جو امریکی فوج کی شاندار کامیابی کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ برے لوگ ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران یورینیم افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کرے گا تو اسے فوجی کارروائی سے روکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر بالکل ٹھیک جارہا ہے، میرے کہنے پر اسرائیلی طیارے ایران کی فضاؤں سے واپس آئے ہیں، غزہ کے معاملے پر بھی بڑی پیش رفت ہورہی ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481