اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جانشین نامزد کردیئے

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جانشین نامزد کر دیئے

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جانشین نامزد کردیئے

واشنگٹن: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ممکنہ جانشین نامزد کر دیئے۔

 

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر نے 3 سینئر علما کو بطور ممکنہ جانشین نامزد کیا ہے۔ تاہم آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نامزد جانشینوں میں شامل نہیں ہیں۔

 

اخبار کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے یہ “غیر معمولی اقدام” اسرائیلی حملوں میں شدت کے پیش نظر کیا ہے۔

 

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایرانی سپریم لیڈر کو خدشہ ہے کہ اسرائیل یا امریکہ ان کو قتل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ کا نام نامزد جانشینوں میں شامل نہیں ہے جو ایک عالم دین ہیں۔ وہ پاسداران انقلاب کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔ حالانکہ انہیں آیت اللہ خامنہ ای کا ممکنہ جانشین سمجھا جاتا رہا ہے۔

 

اخبار نے لکھا کہ سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو بھی جانشینی کے لیے ممکنہ امیدوار سمجھا جاتا تھا۔ تاہم وہ 2024 میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481