اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیتن یاہو ہٹلرپورے خطے کو تباہی میں دھکیلنا چاہتا ہے،اردوان

نیتن یاہو حکومت خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، یقین ہے کہ فتح ایران کا مقدر ہو گی۔

نیتن یاہو ہٹلرپورے خطے کو تباہی میں دھکیلنا چاہتا ہے،اردوان

 

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کو ہٹلر قرار دے دیا۔

 

استنبول میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو ہٹلر پورے خطے کو تباہی میں دھکیلنا چاہتا ہے۔

 

 

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا، امریکا اور ایران کے جوہری مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔

 

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس جنگ کو پورے خطے میں پھیلانا چاہتا ہے، مغربی طاقتیں اسرائیل کی حمایت کر رہی ہیں۔

 

ترک صدر نے کہا کہ نیتن یاہو حکومت خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، یقین ہے کہ فتح ایران کا مقدر ہو گی۔

 

 

رجب طیب اردوان نے یہ بھی کہا کہ مسلمان متحد ہوکر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں، اپنے اختلافات ختم کر کے ایک ہو جائیں۔

 

اجلاس میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی موجود ہیں، جبکہ پاکستان کی نمائندگی نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کر رہے ہیں، دیگر ممالک کے 40 سے زائد اعلیٰ سفارت کار بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481