اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیل کا تہران کی رہائشی عمارت پر ڈرون حملہ

اسرائیل کا تہران کی رہائشی عمارت پر ڈرون حملہ

اسرائیل کا تہران کی رہائشی عمارت پر ڈرون حملہ

اسرائیلی فورسز نے ایرانی میزائل لانچ پلیٹ فارم کو بھی نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک ایرانی کمانڈر شہید ہو گیا۔ ایرانی حکام نے حملے کو ”جارحیت کی نئی لہر“ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری ردعمل کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے کا نشانہ بننے والی ایران کی سرکاری ٹی وی کی عمارت کی ویڈیو جاری کردی۔

چند روز قبل اسرائیل نے تہران پر کیے گئے حملوں میں ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنایا تھا جس دوران عمارت کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

حملے کے بعد کچھ دیر کے لیے نشریات روکنا پڑی تھیں جب کہ حملے کے دوران خبریں پڑھنے والی اینکر سحر امامی نے کمال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ ہی دیر بعد دوبارہ خبریں دینا شروع کردی تھیں۔

تاہم اب سی این این کی جانب سے حملے کا نشانہ بننے والی ایرانی ٹی وی کی عمارت پر رپورٹ بنائی گئی ہے جس میں تباہ اسٹوڈیوز اور نیوز روم کو دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں جلے ہوئے پیپر اور کمپیوٹرز بھی دیکھے جاسکتے ہیں جب کہ حملے کے بعد آگ لگنے سے عمارت انتہائی بوسیدہ دکھائی دینے لگی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481