اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صائمہ سلیم قوم کیلئے چمکتا ستارہ ہیں،فیلڈ مارشل

صائمہ سلیم قوم کیلئے چمکتا ستارہ ہیں،فیلڈ مارشل

صائمہ سلیم قوم کیلئے چمکتا ستارہ ہیں،فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن کی رکن صائمہ سلیم سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ صائمہ سلیم قوم کے لیے چمکتا ستارہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج خصوصی افراد کی معاونت اور با اختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صائمہ سلیم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اقوامِ متحدہ میں اپنے کام، پاکستان کو درپیش اہم مسائل اور چیلنجز پر بریفنگ دی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اہم عالمی و علاقائی معاملات پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا اور خطے میں بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کرنے پر صائمہ سلیم کی تعریف کی۔

اس موقع پر صائمہ سلیم نے فیلڈ مارشل کے ساتھ اپنا ادبی کام بھی شیئر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صائمہ سلیم خصوصی افراد کے لیے عزم اور ہمت کی روشن مثال ہیں۔ وہ بصارت سے محرومی کے باوجود عالمی سفارت کاری میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481