اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے .ٹرمپ

فیلڈ مارشل کی آج ٹرمپ سے ملاقات طے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے

بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں فیلڈ مارشل کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے سید عاصم منیر کا آمد پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاصم منیر سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے،اُن کا شکریہ کہ وہ مزید جنگ کی طرف نہیں گئے ، میں نے جنگ بندی پر شکریہ ادا کرنے کیلیے عاصم منیر کو مدعو کیا تھا۔ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی قوتیں ہیں، پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات ہورہی ہے، دونوں ممالک کی قیادت بہت عظیم ہے

واضح رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں تاریخی ملاقات ہوئی ہے۔امریکی صدر نےفیلڈ مارشل  کے اعزاز میں کیبنٹ روم میں ظہرانہ بھی دیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کسی بھی بھارتی وفد سے پہلے وائٹ ہاؤس مدعوکیا گیا جو امریکی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی اسٹریٹجک ترجیح کا واضح اشارہ ہے۔ملاقات اس بات کی غمازی ہے کہ امریکہ علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار سے بخوبی واقف ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481