اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت نے ایران کا ساتھ چھوڑ دیا

بھارت نے ایران کا ساتھ چھوڑ دیا

بھارت نے ایران کا ساتھ چھوڑ دیا-بھارت، جو خود کو ایران کا اسٹریٹجک شراکت دار ظاہر کرتا رہا، اسرائیل ایران تنازع کے دوران تہران کی حمایت کرنے میں ناکام رہا۔

 

اس کی خاموشی اور خفیہ سرگرمیوں نے اس نام نہاد دوستی کی غیر سنجیدگی کو بے نقاب کر دیا۔

بھارت کی ایران کے ساتھ قربت کبھی حقیقی شراکت پر مبنی نہیں تھی بلکہ پاکستان کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کی ایک چال تھی،بھارت نے چابہار بندرگاہ اور دیگر منصوبوں میں شراکت کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، مگر جب ایران پر دباؤ آیا تو خاموشی سے پیچھے ہٹ گیا۔

اسرائیل کے ایران پر حملوں کے دوران بھارت نے یکجہتی کے بجائے خاموشی اختیار کی اور تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دی۔

بھارت کا اسرائیلی حملے کی مذمت سے گریز اس کے مغربی اسرائیلی بلاک کی جانب واضح جھکاؤ کو ظاہر کرتا ہے، جس سے مسلم دنیا میں اس کی ساکھ متاثر ہوئی۔

ایران کے خلاف اسرائیل کے ساتھ بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے تعاون کی اطلاعات بھارت کی نیتوں کو بے نقاب کرتی ہیں۔

ایران نے 72 بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کیا ہے جو اسرائیل کو حساس معلومات فراہم کرنے کے شبہ میں زیر تفتیش ہیں ،یہ ایک گہرے دھوکے کا ثبوت ہے۔

ایرانی سیکیورٹی اداروں نے بھارت کی جاسوسی سرگرمیوں کو اسرائیلی اہداف کے تعین سے جوڑا ہے۔ایران کو غیر مستحکم کرنے میں بھارت کا خفیہ کردار ظاہر کرتا ہے کہ اس کی خارجہ پالیسی اصولوں پر نہیں بلکہ مفادات پر مبنی ہے۔

ایران اسرائیل بحران پر G7 اجلاسوں میں بھارت کی مکمل غیر موجودگی اس کی عالمی سطح پر غیر متعلق حیثیت کو ظاہر کرتی ہے۔

ایران کو بھارت سے تعلقات پر ازسر نو غور کرنا چاہیے، جس نے بار بار تہران کو پاکستان مخالف ایجنڈے میں ایک مہرے کے طور پر استعمال کیا۔
بھارت کی دوغلی پالیسی ثابت کرتی ہے کہ وہ کسی بھی خودمختار اور وفادار شراکت دار کے لیے قابلِ اعتماد ملک نہیں ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481