اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صبیر ستی کی کتاب "پہاڑی زبان” پہاڑی لسانیات کی اہم کتاب

IMG 20250618 WA0004 2

صبیر ستی مرحوم کی کتاب ” پہاڑی زبان"

IMG 20250526 WA0232
مادری زبان انسان کی پہچان کا اصل ذریعہ ہوتی ہے۔ اس لیے اپنی ماں بولی سے لگاؤ فطری عمل ہے۔ صبیر ستی مرحوم نے عمر بھر فروغ پہاڑی زبان کے لیے عملی جدوجہد کی۔

عامر محمود ستی اور عبدالرحیم ستی نے محترم سہیل عباسی صاحب سے ان کے دفتر نیشنل آرکائیو آف پاکستان، اسلام آباد میں ملاقات کی اور ان کی خدمت میں صبیر ستی مرحوم کی پہاڑی لسانیات کے حوالے سے لکھی گئی کتاب "پہاڑی زبان” پیش کی۔  2004ء میں چھپی اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن حال ہی میں شائع ہوا ہے۔

سہیل عباسی نے نیشنل آرکائیو آف پاکستان کا تعارف کروایا اور اس کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان کی دستاویزی تاریخ کے بارے میں رہنمائی کی جاتی ہے۔ پاکستان کی تاریخی دستاویزات میں جناح پیپر،  فاطمہ جناح پیپر، آل پاکستان مسلم لیگ کا ریکارڈ 1906 سے لیکر 1947 تک، نیوز سکرپٹ، سرکاری ریکارڈ، تاریخی کتب، وغیرہ  آرکائیو آف پاکستان میں محفوظ کیے گئے ہیں۔ یہاں کی لائبریری میں سب سے پرانی کتاب 1739ء کی موجود ہے۔ نیز اس وقت لائبریری میں 20000 کے قریب مختلف کتب موجود ہیں۔ ان میں 5000 ایسی کتب ہیں جو 1739ء سے لے کر 1899ء تک کی شائع شدہ ہیں۔

اس موقع پر سہیل عباسی نے "پہاڑی زبان” جیسی اہم کتاب کی اشاعت اور لائبریری کا حصہ بنانے پر مسرت کا اظہار فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑی زبان کی کوئی کتاب اس سے پہلے لائبریری میں موجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف جامعات سے طلبہ دورے پر آتے ہیں جو مختلف زبانوں اور ثقافتوں پر تحقیق کر رہے ہوتے ہیں۔ پہاڑی زبان کی کتب لائبریری میں موجود ہوں تو محققین کو ان کتب سے نہ صرف رہنمائی میسر آئے گی بلکہ پہاڑی زبان سیکھنے میں بھی ان کو مدد ملے گی۔

سہیل عباسی نے کتاب کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ  یہ کتاب خطہ کوہسار کے باسیوں کو اپنی ماں بولی کو سمجھنے، لکھنے پڑھنے اور دوسروں کو سمجھانے میں رہنمائی فراہم کرے گی۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پہاڑی زبان کے حوالے سے جتنی بھی کتب موجود ہیں ان کو نیشنل آرکائیو آف پاکستان کی لائبریری کا حصہ بنانا چاہیے تاکہ پہاڑی زبان کے تحریری کام کے حوالے سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر آگاہی عام ہو سکے۔ انہوں نے کوہسار کے باسیوں سے گزارش کی کی کہ وہ اپنی ماں بولی کے حوالے سے نہایت محنت اور عرق ریزی سے لکھی گئی صبیر ستی مرحوم کی کتاب "پہاڑی زبان” خرید کر اس کا ضرور مطالعہ کریں۔

نوٹ: یہ کتاب آواز پبلیکیشنز، اقبال مارکیٹ، اقبال روڈ، راولپنڈی (3005211201) سے رعایتی قیمت پر حاصل کی جا سکتی ہے۔

عبدالرحیم ستی ۔۔ راولپنڈی 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481