اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیلڈ مارشل کی آج ٹرمپ سے ملاقات طے

فیلڈ مارشل کی آج ٹرمپ سے ملاقات طے

فیلڈ مارشل کی آج ٹرمپ سے ملاقات طے

وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے اور ظہرانہ کے موقع پر ملاقات ہوگی، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صدرٹرمپ سے آرمی چیف کی ملاقات کیبنٹ روم میں ہوگی، اس ملاقات میں صحافیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تاہم امکان ہے کہ صدر ٹرمپ اگر میڈیا سے بات کریں یا سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں تو اس ملاقات کے حوالے سے کوئی تفصیل بتائیں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید بتایا کہ ظہرانے میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، ٹرمپ انتظامیہ کے اہم عہدیدار بھی شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا کے سرکاری دورہ کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سے ملاقات کی، انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، آرمی چیف سے ملاقات کیلئے بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی جمع ہوئے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481