اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹرمپ کا ایرانی شہریوں کو شہر چھوڑنے کا حکم

ٹرمپ کا ایرانی شہریوں کو شہر چھوڑنے کا حکم

ٹرمپ کا ایرانی شہریوں کو شہر چھوڑنے کا حکم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کے شہریوں کیلئے رات دو بجے ہنگامی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’تہران کے دس ملین سے زائد افراد فوری طور پر شہر خالی کر دیں‘۔

ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع شرمناک ہوگا، لہٰذا تہران کو فوراً خالی کر دیا جائے۔ انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔ ٹرمپ کے بیان کو عالمی حلقوں میں شدید تشویش کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے اور اسے ممکنہ جنگی پیش رفت کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ادھر چین نے بھی اپنے شہریوں کو اسرائیل سے فوری انخلا کی ہدایت دے دی ہے۔ چینی سفارتخانے نے شہریوں کو زمینی راستوں سے علاقہ چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ چینی حکام نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کی سیکیورٹی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، اس لیے چینی شہری فوری طور پر اردن کی طرف نکل جائیں۔

اسی تناظر میں جنوبی کوریا نے بھی اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران کو جلد از جلد چھوڑ دیں، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہا جا سکے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481