اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیل کا حملہ زیادتی،ہم ایران کے ساتھ ہیں،نوازشریف

Israel's attack is excessive, we stand with Iran, says Nawaz Sharif

اسرائیل کا حملہ زیادتی،ہم ایران کے ساتھ ہیں،نوازشریف

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی اور پاکستان کی ایٹمی طاقت کو ملک کی خوش نصیبی قرار دیا۔

نواز شریف نے ایران پر حملوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ایران پر حملہ کرنا کون سی انسانیت ہے؟ پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ آج وہ ایٹمی طاقت رکھتا ہے اور ہم نے یہ ایٹم بم جنگ کے لیے نہیں بلکہ امن کے لیے بنایا ہے، دنیا میں امن قائم ہونا چاہیئے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کر کے زیادتی کی، کسی پر حملہ کرنا اور کسی کے گھر کو جلا دینا کون سے معاشرے میں ہوتا ہے، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف اور مریم نیک نیتی سے کام کررہے ہیں، پاکستان مشکلات سے باہر نکلتا نظر آرہا ہے، لوگوں کی مشکلات کم ہورہی ہیں، پاکستان اچھے راستے پر گامزن ہے، پہلے تو تنزلی تنزلی تھی، اب پاکستان ترقی کی طرف آرہا ہے، امید ہے اللہ ہمیں ہماری امیدوں سے بڑھ کر نوازے گا۔

نواز شریف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں شرح سود کہاں تھی، آج کہاں ہے، شہبازشریف اور مریم کو شاباش دیتا ہوں، اچھا کام کررہے ہیں، 8،10 سال اسی طرح چلتے رہے تو ساری مصیبتیں دور ہوجائیں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481