اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیلی فوج کا ایران کے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر حملہ

اسرائیلی فوج کا ایران کے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر حملہ

اسرائیلی فوج کا ایران کے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر حملہ

اسرائیلی فوج نے ایران کے دارالحکومت تہران پر حملے شروع کردیے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملوں میں ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، سرکاری چینل کے متعدد کارکنوں کی شہادتوں کی اطلاع ہے۔

https://x.com/IR_Urdu/status/1934632560929411343

 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حیفا ریفائنری پر ایرانی حملے میں 3 ہلاکتوں کا اعلان کردیا، ایران نے اتوار کے روز حیفا کی تیل ریفائنری کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ تہران میں بڑی کارروائی کرنے جارہے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے جنگی طیاروں کا تہران کی فضاؤں پر راج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل تہران میں 2 اہم اہداف کا خاتمہ کرنے جارہا ہے، ہماری کارروائی بڑی ہوگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481