اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹراضافہ

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹراضافہ

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹراضافہ

 

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا، وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جون سے 30 جون تک ہوگا، قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 258 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 262 روپے 59 پیسے میں فروخت ہوگا۔

واضح رہے اسرائیل-ایران تنازع کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481