اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایران اوراسرائیل میں جلد امن کراؤں گا،ڈونلڈ ٹرمپ

ایران اوراسرائیل میں جلد امن کراؤں گا،ڈونلڈ ٹرمپ

ایران اوراسرائیل میں جلد امن کراؤں گا،ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل میں جلد معاہدہ کرانے کا اعلان کیا ہے۔

واشنگٹن سے جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ہم جلد امن کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور اسرائیل میں ویسا ہی معاہدہ ہو گا، جیسا میں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کرایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان بھارت معاہدے میں امریکا کے ساتھ تجارت کی دلیل استعمال کی، میں نے دو بہترین رہنماؤں سے بات کی جو فوری فیصلہ کر سکتے تھے اور سب کچھ رُک گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ جلد ہی ایران اور اسرائیل کے درمیان بھی امن قائم ہو گا، میں بہت کچھ کرتا ہوں، مجھے کبھی کسی چیز کا کریڈٹ نہیں ملتا۔

امریکی صدر نے کہا کہ اپنی پہلی مدت صدارت کے دوران سربیا اور کوسووو میں معاہدہ کرایا تھا، بائیڈن نے کچھ احمقانہ فیصلوں سے طویل مدتی امکانات کو نقصان پہنچایا، میں ان نقصانات کو دوبارہ ٹھیک کر دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ مصر اور ایتھوپیا میں دریائے نیل پر ڈیم کا جھگڑا بھی میں نے نمٹایا، میری مداخلت کی وجہ سے مصر اور ایتھوپیا میں امن قائم رہے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بہت ساری ملاقاتیں، فون کالز ہو رہی ہیں، مشرقِ وسطیٰ کو دوبارہ عظیم بناؤ، جلد ہی ایران اور اسرائیل کے درمیان بھی امن قائم ہو گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481