اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، 8 اسرائیلی ہلاک،200 زخمی

ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، 8 اسرائیلی ہلاک،200 زخمی

ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، 8 اسرائیلی ہلاک،200 زخمی

تہران/تل ابیب، ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر بھرپور میزائل حملہ کیا گیا ہے جس سے مزید 8 اسرائیلی ہلاک،200 زخمی ہوگئے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق درجنوں میزائل اسرائیل کی جانب داغے گئے، جن میں سے کئی تل ابیب اور دیگر شہروں میں آ کر گرے اورحیفہ پر کلسٹرمیزائل مارے گئے ہیں، اسرائیل کے شہروں میں سائرن بج اٹھے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر 150 سے زائد کلسٹر میزائل اورہائپرسونک میزائل داغے گئے ہیں اور ہائبرڈ ڈرون میزائل حملوں سے حیفہ شہرمیں آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی ہے۔

اسرائیل پر حملوں میں عماد، غدر اور خیبر شیکان میزائل استعمال کیے گئے، ایران کے حملوں میں 8 اسرائیلی ہلاک، 200 زخمی ہوگئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل میں جنگی طیاروں کے ایندھن تیار کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور اگراسرائیل نے جارحیت جاری رکھی تو شدید حملے کریں گے۔

تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا جبکہ متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی اور دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جانی و مالی نقصان کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے حملے کے بعد فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت دی ہے۔

حملے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اورعالمی سطح پر صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ حملہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں ایک نیا موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481