اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم شہباز شریف یو اے ای پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف یو اے ای پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف یو اے ای پہنچ گئے

ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن اید النہیان نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کیصدر اور ابوظہبی کے فرمانروا شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر ابو ظہبی پہنچ گئے۔جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کے بھائی اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن اید النہیان نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور وزیرِ اعظم کے ہمراہ گاڑی میں صدارتی محل کی جانب روانہ ہوئے۔ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی احمد الشمسی،یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی اور پاستانی سفارتی عملہ بھی وزیر اعظم کے استقبال کیلئے موجود تھا۔وزیر اعظم وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی پاکستانی وفد میں شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481