اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خیبرپختونخوا کا بجٹ13 جون کو پیش کیا جائے گا

خیبرپختونخوا کا بجٹ13 جون کو پیش کیا جائے گا

خیبرپختونخوا کا بجٹ13 جون کو پیش کیا جائے گا-بجٹ 2070 ارب روپے کا ہونے کا امکان ہے

خیبرپختونخوا کا مالی سال 26-2025 کا بجٹ13 جون کو پیش کیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال کے لیے خیبرپختونخوا کا بجٹ 2070 ارب روپے کا ہونے کا امکان ہے۔جاری اخراجات کے لیے 1352 ارب روپے مختص کیے جانے اورتنخواہوں کے لیے 680 ارب روپے ، پنشن کے لیے 200 ارب روپے رکھے جائیں گے جبکہ تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کا بجٹ13 جون کو پیش کیا جائے گا

خیبرپختونخوا کا بجٹ13 جون کو پیش کیا جائے گا

 

بجٹ میں نان سیلری اخراجات کے لیے 520 ارب روپے مختص کیے جائیں گے اس کے علاوہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبے کو 1148 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بجٹ میں نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں 108 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے جبکہ آئل اینڈ گیس کی مد میں 55 ارب روپے حاصل ہوں گے اور وار آن ٹیرر کے تحت صوبے کو 138 ارب روپے (1 فیصد کے تناسب سے) ملنے کا امکان ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481